نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 23 اپریل 2024 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شہداء فورم بلوچستان کی جانب سے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے دائر کی ہے۔درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس ریفارمز پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات اور تمام عدالتوں میں زیرِ التوا دہشت گردی کے تمام مقدمات پر جلد فیصلے کیے جائیں۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں سے گواہوں کے تحفظ اور پراسیکیوشن پر عملدرآمد کرانے کی استدعا جبکہ شہداء کے بچوں کو فری تعلیم اور اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کی تشہیر روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اور دہشت گردوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کروانے والوں کے خلاف قانونی ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں