چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقات
بدھ 24 اپریل 2024 22:00
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں امریکی سفیر نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں پارلیمانی رابطوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی کانگریس میں ایک مضبوط پارلیمانی کاکس موجود ہے اور سینیٹ آف پاکستان میں فرینڈشپ گروپ کی تشکیل نو سے باہمی پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی سطح کے روابط استوار کرنے کا موقع ملے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی طلباء اور تاجروں کو امریکی ویزوں کے حصول میں درپیش چیلنجز اور ویزا کے عمل کو مزید ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ وقت فلسطین میں امن کے قیام کی کوششیں تیز کرنے کا ہے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ خطے میں دیرپا امن کا حصول ممکن ہو سکے۔ امریکی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات خطے میں امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، ..
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 42 لاکھ روپے مالیت کا 3475 کلو گرام ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد کر کے تلف کر دیا
سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب ..
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ..
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا،10ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع
ایس ای سی پی نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی