ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع

جمعرات 25 اپریل 2024 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میںجمع کروادی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی رپورٹ دیکھتے ہوئے اس حوالے سے مکمل بریفنگ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا وزیراعظم آفس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاد میں کرپشن کے ثبوت نہیں ملے مگرایف بی آر کے پاس تکنیکی مہارت میںکمی ہے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ٹیکینکل خامیاں ہیں لائسنسی کمپنی نے سسٹم کو درست طریقے سے نافذ نہیں کیا۔

ذرائع کا رپورٹ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ وینڈر نے اسٹیمپ سسٹم کو مناسب طریقے سے استعمال میں نہیں لایا ایف بی آر چار سیکٹرز میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ نہیں کر سکاسگریٹ، سیمنٹ، چینی اور کھاد کے شعبوں میں گزشتہ 2 سال میں نظام نافذ نہیں کیا جاسکا ایف بی آر کی استداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ سسٹم کی کامیابی کیلئے مارکیٹ سے ماہرین کی خدمات لی جائیں۔ واضح رہے وزیراعظم نے 4 اپریل کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ناکامی پر کمیٹی تشکیل دی تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں