میرے لیے وزارتیں نہیں تعلقات اہم ہیں،وزیراعظم شہباز شریف سے 25 سالہ پرانا تعلق ہے اور وہ بڑے بھائی ہیں،جن کی خواہش ہے کہ یہ تعلق خراب ہو وہ پوری نہیں ہو گی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
جمعہ 26 اپریل 2024 23:15
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی ، ڈی آئی جیز ،ایس پی ٹریفک اور ایس پیز اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے پولیس سہولت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ، میڈیا کو آج بھی کہہ دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے 27 تھانوں کی ویڈیو بنا لیں ، تین سے چار ماہ بعد تمام تھانے سٹیٹ آف دی آرٹ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں جرائم کی شرح پر 30 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے تو اسلام آباد میں بھی ایسا ممکن ہے ،عوام کو خود نظر آئے گا کہ جرائم پر کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو تین چار چیزوں سے غرض ہے کہ کرائم کی شرح نیچے آئے اور ان کا مقدمہ درج ہو، اس بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ کوئی میرے پاس آئے اور کہے کہ میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، اگر کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹے گا تو اس پر کوئی معافی نہیں۔انہوں نے باور کروایا کہ میرا وزیر اعظم سے تعلق 25 سال کا ہے، وہ میرے بڑے بھائی ہیں، مجھے نہیں پتا لوگ کس طرح کی بات کرتے ہیں مگر ہمارا تعلق مضبوط ہے، میرا وزیر اعظم سے تعلق ہے وہ ایسا رہے گا، میرے لیے وزارت معنی نہیں رکھتی پر تعلق معنی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ اور اسلام آباد جیل منصوبے پر بھی جلد پیش رفت نظر آئے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے آئی جی اسلام آباد کام کریں گے ،ان کی ٹیم کو بھی اسی رفتار سے کام کرنا ہوگا بصورت دیگر وہ ٹیم میں نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات