اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر

جمعہ 26 اپریل 2024 23:26

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا ،،کھیلوں کیلئے مختص تیس سال کی محنت کو تیس منٹ میں برباد کردیا گیا، اس جرم کے خلاف سینٹ میں بھی اواز اٹھائی ہے، اس ٹینس کمپلکس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط الحیدربخاری ،قیوم بیگ ایڈووکیٹ، سبحان احمد اور کامران خلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے ، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے ،، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے،، ایک جنگل کو کھیلوں کیل?ے آباد کیا تھا، تیس سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کارووا?ی کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کارووا?ی کرینگے۔ پیپلز پارٹی چی?رمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے۔پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نما?ندے یہاں آتے تھے ، ہم سی ڈی اے کے کو?ی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے۔

سازش کے تحت سی ڈی اے نیاسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا۔ سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔کامران خلیل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سی سال 2035 تک کی لیز ہمارے پاس ہے ، یہ غیر قانونی کام کیا گیا ہے۔خرم بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکم امتناعی ہونے کے باوجود یہ اپریشن کیا گیا ہے ہم توہین عدالت. کے لیئے عدالت جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں