اسلام آباد انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،32بھکاری گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے ایف سکس، لوہی بھیر ، سہالا اور گردونواح کے علاقوں سے 32بھکاریوں کو گرفتار کیا، جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں