قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا مشہود احمد خان

/ امید ہے کہ کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام

اتوار 28 اپریل 2024 19:30

k اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خوشی ہے کہ سلیکشن کا عمل خوش اسلوبی سے انجام پایا۔

(جاری ہے)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے نیک خواہشات اور دلی تمنائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں ہمیں ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف متوجہ کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں