سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے،عمران خان

شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، نوٹس جاری کیاگیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک،کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 13 مئی 2024 15:15

سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے،عمران خان
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی 2024) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے،شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے ، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک،کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی مگرشیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیاتھا۔محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی۔

(جاری ہے)

شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے۔شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔عمران خان کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھاکہ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے بہت کام کیاہے۔اس موقع پرصحافی نے سوال کیا کہ پارٹی رہنماءشیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملاقات کیلئے بلائینگے تو جیل جاوں گا کیا آپ ان کو بلائینگے؟بانی پی ٹی آئی صحافی کے سوال کا جواب دئیے بغیر عدالت سے چلے گئے۔

آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت میں 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 2 پر جرح مکمل کرلی گئی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاو¿نڈز ریفرنس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، انتظار پنجوتھا، شعیب شاہین جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 2 پر جرح مکمل کرلی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں