وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری

پیر 13 مئی 2024 15:38

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقادیہاں اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے وزرا اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں