کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا

پیر 29 اپریل 2024 20:38

کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا  جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کالاش قبیلے کا سالانہ تہوار چلم جوش تین وادیوں رمبور،بریر اوربمبوریت میں 13 سے 17 مئی تک انتہائی جوش و جذبےسے منایا جائے گا۔ چلم جوش تہوار کو دیکھنے کیلئے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سے لوگ وادی کالاش کا سفر کرتے ہیں۔موسم بہار کے آتے ہی تینوں وادیوں میں چلم جوش کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں لیکن تہوار کے خاص تین دن تمام مرد و خواتین وادی رومبور ،بمبوریت میں جمع ہوجاتے ہیں۔

مقامی لوگ اسے چلم جوش یاجوشی بھی کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سالانہ میلہ روایتی تقریبات پر مشتمل ہے جس میں روایتی ڈھول کی تھاپ پر کالاشی لڑکیاں اور لڑکے رقص کرتے ہیں ۔ چلم جوش فیسٹیول کا آغاز 'دودھ کے دن' کے ساتھ ہوگا، جس میں کالاش کے لوگ 10 دن پہلے سے محفوظ دودھ کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ تہوار کے دوران، کالاش لوگ اپنے خدا کی برکتیں حاصل کرنے ، فصلوں، جانوروں اور برادری کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں ، اپنے نوزائیدہ بچوں میں تقریب کے لیے سوکھے شہتوت اور اخروٹ تقسیم کرتے ہیں۔ خواتین روایتی کپڑوں میں سونے اور چاندی کے زیورات، اوسر کے پوشاک پہنتی ہیں، جبکہ مرد اونی واسکٹ کے ساتھ روایتی شلوار قمیض پہنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں