ایوان بالا نے اجرتوں کی ادائیگی (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

پیر 29 اپریل 2024 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایوان بالا نے اجرتوں کی ادائیگی (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے تحریک پیش کی کہ اجرتوں کی ادائیگی ایکٹ 1932 میں مزید ترمیم کرنے کا بل اجرتوں کی ادائیگی (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں