تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ

منگلا ڈیم میں20 لاکھ 86 ہزار ایکڑ ،چشمہ میں 2 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان

بدھ 1 مئی 2024 17:55

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ، منگلا ڈیم میں20 لاکھ 86 ہزار ایکڑ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 93 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 17 ہزار 200 اور اخراج 86 ہزار 500 کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار 200 اور اخراج 38 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 91 ہزار 100 کیوسک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں