اسلام آباد، دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران معطل

پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے،ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 1 مئی 2024 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) اسلام آباد میں دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں