چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد کی ملاقات

جمعرات 9 مئی 2024 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) لاہور سے آئے وفد کی قیادت چیئرمین پی آئی ٹی بی نے کی۔ملاقات میں آئی سی ٹی لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو جلد از جلد فعال کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی ٹی بی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو پنجاب حکومت میں جاری آئی ٹی سے متعلق منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، بہت سے منصوبوں کو قلیل مدت میں اسلام آباد میں بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہا،چیئرمین پی آئی ٹی بی کی چیف کمشنر اسلام آباد کو ہر ممکن سہولیات کی یقین دہانی کرائی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں