پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا

ہفتہ 11 مئی 2024 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسکو کی روشنی کے دن کے حوالہ سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کرتاہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کےحوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں