سول ایوی ایشن کااعلیٰ سطحی وفد یورپ کیلئے پروازیں بحال کرنے کے حوالے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا،ترجمان

پیر 13 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سول ایوی ایشن کااعلیٰ سطحی وفد پاکستانی ایئر لائنز کی یورپ کیلئے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے پاکستان کی یورپ کے لئے پروازوں سے متعلق قیاس آرائیوں کے معاملہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے کی قیادت میں سول ایوی ایشن کااعلیٰ سطحی وفد برسلز میں موجود ہے جویورپ کیلئے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کے مطابق یورپی کمیشن میٹنگ کے نتائج کا اعلان اپنے داخلی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد کرتا ہے، پی سی اے اے نے ابھی تک پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ترجمان نے بتایا کہ گزارش ہے کہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو محض قیاس آرائی ہی سمجھا جائے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ ملک کے مفاد میں ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں