تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
بدھ 15 مئی 2024 20:10
(جاری ہے)
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو غیر ملکی کرنسی میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی مالیت کے برابر ڈیویڈنڈ بیرون ملک منتقلی پر10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی رعایت دینے اور 30 جون2026 تک پلانٹ اور مشینری میں کی جانے والی انویسٹمنٹ پر10 فیصد کریڈٹ دینے سمیت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایات کی دیگر تجاویز مسترد کردی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ٹیکسوں و ڈیوٹی میں رعایات و چھوٹ نہیں دی جاسکتی، دستاویز کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ملک میں قائم کمپنیوں کو ڈیوڈنڈ کی رقم بیرون ملک اپنی اسپانسر کمپنیوں کو منتقلی کی سہولت کیلئے میکنزم وضع کررکھا ہے لہذا غیر ملکی کرنسی میں کی جانیوالی سرمایہ کاری کی مالیت کے برابر ڈیوڈنڈ بیرون ملک منتقل کرنے پر دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔ایف بی آر نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل ہونے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی قسم کا ترجیحی سلوک یا رعایت نہیں دی جائے، اسی طرح ایف بی آ ر کا بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز پر2019 سے پلانٹ اور مشینری میں کی جانے والی انویسٹمنٹ پر 10 فیصد کریڈٹ 10 فیصد سے کم کرکے صفر کیا گیا تھا لہذا اب اسے دوبارہ 2026 تک بحال نہیں کیا جاسکتا۔دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کیپیٹل گڈز اور مشینری کی درآمد پر عائد ساڑھے پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز سے متعلق کہا ہے کہ کیپیٹل گڈز اور مشینری کی درآمد پر عائد ایڈوانس ٹیکس جمع کرواکر ود ہولڈنگ ٹیکس کی رعایت حاصل کی جاسکتی۔البتہ ایف بی آر نے انڈر انوائسنگ کی روک تھام کیلیے وزارت تجارت،فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایس آئی ایف سی کے درمیان پارٹنر شپ و انٹیگریشن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور اس بارے میں اگلے بجٹ میں میکنزم وضع کروائے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ ایف بی آر نے غیر پیداواری شعبوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ایف بی آر کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق تجاویز سے بھی اتفاق کیا ہے اس کے علاوہ پچھلے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں ختم کرنے یا کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی تعریف
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 126 پاکستانی تاجروں کے وفد کو اسلام ..
او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے او ر صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں ..
بجلی چور مستحکم معیشت اور خوشحال پاکستان کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر محمد امجد خان
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
چیف جسٹس آف پاکستان کی دیانت کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض مسترد، ..
آئیسکو ریجن میں ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
8 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کا سوئی گیس کا بل بحال کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی اپیل خارج
سپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ میں کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اینرچ نورکیاپلیئر آف دی میچ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر دلائل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
-
سائفر کیس دو جمع دو والا کیس ہے ، فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے
-
سندھ کا نصف سے زائد ماحولیاتی بجٹ 16سال سے ضائع ہو رہا ہے، نجی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ
-
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف
-
عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی سبز مصالحہ جات مہنگے،لہسن کی قیمت 400سے 500روپے کلو ہوگئی
-
سوات ،سعودی پلٹ شخص نے گھر پہنچتے ہی بیوی کو چھری کے وارکرکے قتل کردیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ہیں جو 40 سال سے راج کر رہی ہیں
-
سائفر جیسےحساس ڈاکومنٹس کی عوامی جلسے میں تشہیر کرتے اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والے گنہگاروں کو معمولی غفلت گردانتے ہوئےبری کرنا ججز کی جانبداری اور بد نیتی کو واضح کرتا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانا حکومت کا نہیں پراسیکیوشن کا کام ہے
-
آٹا، چینی، گھی، دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے