وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ

جمعہ 17 مئی 2024 22:07

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت سے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں.

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پنجاب کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور وسائل کی شدید قلّت کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں، ترجمان کے مطابق پنجاب کی نوکر شاہی میں شریفوں کے ٹاؤٹس خزانے کو شیرِ مادر کیطرح فارم 47 زدہ ٹک ٹاکر کے نخروں پر اڑا رہی ہے، ترجمان کے مطابق اس سے پہلے اس کا باپ اور چچا صوبائی خزانے کو میاں شریف مرحوم کی میراث سمجھ کر اڑاتے رہے، ترجمان کے مطابق اس کے بڑوں نے 364 ملین جاتی امرا کی سیکیورٹی پر اڑئے جبکہ یہ مینڈیٹ چور خاتون 149.1 ملین اڑانے کی تیاریوں میں ہے، ترجمان کے مطابق عمران خان وزیراعظم تھے تو اپنی ذاتی رہائشگاہ میں مقیم رہے اور بنی گالہ کی سیکیورٹی کے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے، ترجمان کے مطابق پنجاب کی نوکر شاہی شرم و حیا کا مظاہرہ کرے اور عوام کا پیسہ مینڈیٹ چور کی مرضی سے برباد کرنے سے باز آئے، ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ایوان میں معاملہ اٹھائے گی اور خزانے کی بربادی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،..اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں