رانا ثناء اللہ خان وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ ہو ں گے ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 22 مئی 2024 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لیکر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ وہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مشیر ہوں گے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں