فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کا عزم

اتوار 26 مئی 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ سیکٹر ایف 14/15 کی الاٹمنٹ پالیسی سے متعلق دلائل سپریم کورٹ آف پاکستان میں مکمل ہو چکے ہیں اور سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں سنایا جانا متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی الاٹمنٹ پالیسی کیس کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرنے میں رہنمائی اور تعاون پر وفاقی وزیر اور سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس، اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو بورڈ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاٹیوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اورفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ پر ان کا غیر متزلزل اعتماد انتہائی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قابل قدر الاٹیوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے دن رات فعال اور بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں