حکومت ترقی پر توجہ دے رہی ہے، پی ٹی آئی نفرت پھیلا رہی ہے، شزہ منصب کھرل

جمعہ 1 اگست 2025 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شزہ منصب کھرل نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلسل سیاسی مکالمے سے گریز کیا ہے اور محض تصادم اور تقسیم کے بیانیے پر عمل پیرا رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بارہا مذاکرات کی دعوت دی گئی، لیکن پی ٹی آئی ہر بار پیچھے ہٹ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت قومی ترقی پر مکمل توجہ دے رہی ہے، وہیں پی ٹی آئی کھلے عام جھوٹ، نفرت انگیز بیانیہ اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔9 مئی کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شزہ کھرل نے ریاستی اداروں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں