اینیمیٹڈ فلم’’آگاہی‘‘سلسلے کی نویں فلم’’جنسی ہراسیت‘‘ جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:57

اینیمیٹڈ فلم’’آگاہی‘‘سلسلے کی نویں فلم’’جنسی ہراسیت‘‘ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم’’آگاہی‘‘سلسلے کی نویں فلم’’جنسی ہراسیت‘‘(سیکشویل ہریسمنٹ) جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

شرمین عبید چنائے کی ’’آگاہی‘‘سلسلے کی نویں فلم’’جنسی ہراسیت‘‘ میں خواتین کو ان کے حقوق بارے آگاہی فراہم کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی خاتون کو جنسی ہراسیت کاسامنا ہو تو وہ کیسے پولیس اور عدالت سے مدد حاصل کر سکتی ہے۔ 14سیریز پر مشتمل فلم آگاہی تیزاب گردی، گھریلو تشدد اور جنسی طور ہراساں کیئے جانے جیسے حساس موضوعات پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں