صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے

جمعہ 17 اگست 2018 14:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر چوہدری ضیاء نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمک) شاہد اسلام، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد اویس کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان طلبہ و طالبات کو کھیل کی سرگرمیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، چوہدری ضیاء نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رائل الیون نے جیت لیا جبکہ لیڈنگ یونٹ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا، گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان، ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں