پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے دن کے موقع پر واک
پیر 15 اکتوبر 2018 15:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو بھی اپنے حق کے لئے کھڑا ہونا چاہیے، ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ یوم تحفظ سفید چھڑی عالمی سطح پر منائی جاتی ہے، اس دن کے منانے کا مقصد نابینا افراد کے حقوق کو اجاگر کرنا اور ان افراد کی کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے منانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ٹیم نے ہمیشہ پاکستان کے لئے فتوحات حاصل کی ہیں اور ان کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے دو فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں ان کے لئے دو فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق لال چند نے کہا کہ سفید چھڑی نابینا افراد کے لئے آزادی اور انہیں متحرک کرنے کی علامت بن چکی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن عشرت مسعود نے کہا کہ عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کا یہ بامقصد اور با رونق پروگرام ہے جہاں ہمیں اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے وہاں صحیح سمت میں آگے بڑھنے کے لئے نئی راہوں کی تلاش کے لئے بھی معاون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی جہاں ہمیں تمام محروم طبقات سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے، وہاں پوری معاشرتی ذمہ داریوں سے آگاہی کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے پر جب امریکا اور یورپ میں بہت زیادہ افراد مختلف معذوریوں کا شکار ہو گئے تو 1964ء میں امریکی صدر جان ایف کینڈی نے ایک قرارداد کی منظوری کے لئے 15 اکتوبر کا یہ دن دنیا کے بیشتر ممالک میں بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے طور پر منایا جانے لگا ہے۔ پاکستان میں اس کی شروعات 1979ء سے ہوئی اور 1981ء میں اسے باقاعدہ 15 اکتوبر کو ہر سال منایا جانے لگا۔ سفید چھڑی نابینا افراد میں خود اعتمادی اور بلند ہمتی کا نشان ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ المکتوم نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے محروم بصارت اطفال میں بریل سسٹم کی مدد سے تعلیم دی جا رہی ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انفارمیشن، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے تقریباً 500 سے زائد طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ