اوپننگ کس نے کر نی ہے اور مڈل آرڈر پر کس نے آنا ہے یہ کپتان طے کرتا ہے ،بابر اعوان

جمعہ 19 اپریل 2019 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ اوپننگ کس نے کر نی ہے اور مڈل آرڈر پر کس نے آنا ہے یہ کپتان طے کرتا ہے ۔جمعہ کو بابر اعوان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کس نے اوپنر آنا ہے اور کس نے مڈل آرڈر پر، یہ کپتان طے کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کیچ ڈراپ کرنے والے کے ساتھ کیسا سلوک ہو گا یہ طے کرتا ہے کپتان ۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے بریت کی درخواست واپس لی تھی، دوبارہ کیوں دائر کر دی ۔بابر اعوان نے جواب دیا کہ آپ کو بریت کی درخواست دے دیتا ہوں، وہ پڑھ لیں۔صحافی نے سوال کیاکہ کپتان آپ کو کب بیٹنگ دے رہے ہیں اور کس نمبر پر ۔بابر اعوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو میری وکالت اچھی نہیں لگتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں