پاکستان میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی پر میراتھن ریس میں کئی عالمی ریکارڈ بنیں گے

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی پر میراتھن ریس میں کئی عالمی ریکارڈ بنیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب ٹاپ پر دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹ جلد دوڑیں گے اور اس بلند مقام پر دوڑی جانے والی اس ریس میں کئی عالمی ریکارڈ بھی بنیں گے جن میں دنیا کی بلند ترین چوٹی 15 ہزار فٹ پر دوڑنے کا ریکارڈ بھی شامل ہو گا۔

(جاری ہے)

ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس میراتھن میں 17 ممالک کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جو الٹرا میراتھن، میراتھن، اور ہاف میراتھن ریسوں میں شرکت کریں گے جبکہ کھیلوں کی تاریخ میں اس بلندی پر اس سے قبل ایسی کوئی ریس منعقد نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ ان مقابلوں سے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان دلفریب علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی، اس ریس کے حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا گیا جس میں بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کے تاثرات دکھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں