آئل اینڈ گیس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اوجی جی ڈی سی ایل نے سپرنٹ پٹرولیم کی ٹیم150رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) آ ئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی جی ڈی سی ایل ) نے آئل اینڈ گیس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپرنٹ پٹرولیم کی ٹیم150رنز سے شکست دیدی ۔ اوجی ڈی سی ایل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

اوجی ڈی سی ایل کے اوپنرز کے مابین شاندار132رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس میں وقار شاہ نی37گیندوں پر67رنز اور وسیم اکرم نے 44گیندوں پر 52رنز کی اننگز کھیلی ۔ ہدف کے تعاقب میں سپرنٹ پٹرولیم کی ٹیم 12.5اوورز میں 49رنز پر آل آئوٹ ہوگئی ۔ابراہیم نے دس رنزکے عوض تین جبکہ ناصر محمود نے بھی 21رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ وقار شاہ نے محمد شکیل سے وصول گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں