یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 22 جنوری 2020 12:12

یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گراؤنڈ میںشروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کریں گے۔ الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر سیون اے سائیڈ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے انٹری 30 جنوری تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں سید مقبل حسین نقوی، طارق محمود چوہدری، اسلم گنڈہ پور اور دلاور حسین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں