پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ کل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:21

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ کل اتوار کو کھیلے جائیں گے، بلوچستان کا مقابلہ نادرن سے این بی پی گرائونڈ کراچی میں ہوگا، سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوکی ٹیموں کے درمیان اسٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 جنوری کو جبکہ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں