گالف چمپئن شپ دوہزاراکیس (کل)سے مارگلہ گرین گالف کلب اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) گالف چمپئن شپ دوہزاراکیس 23ستمبر سے مارگلہ گرین گالف کلب اسلام آباد میں کھیلی جائے گی،کمانڈر نارتھ ریئر ایڈمرل مسعود خورشید نے کہا ہے کہ اس چمپئن شب میں پاکستان بھر سے تین سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق گالف چمپئن شپ دوہزاراکیس تئیس ستمبر سے مارگلہ گرین گالف کلب میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمانڈرنارتھ ریئرایڈمرل مسعود خورشید نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ پاک بحریہ باقاعدگی سے گالف چمپئن شپ کرارہی ہے، حال ہی میں کراچی میں چمپئن شپ کرائی گئی، پاک بحریہ قومی اوربین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں اور کھیل کو فروغ دے رہی ہے۔ریئرایڈمرل مسعودخورشیدنے کہاکہ پاک بحریہ کاچودہواں سی این ایس امیچرگالف کپ 23ستمبرسے چھبیس ستمبر تک مارگلہ گرینز گالف کلب میں کھیلاجائے گاجس میں ملک بھر سے تین سو سے زائد کھلاڈی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments