دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

بدھ 8 فروری 2017 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کل جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک 8 میچز میں ناقابل شکست ہے۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں انگلینڈ، تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت، چوتھے میچ میں سری لنکا، پانچویں میچ میں نیپال، چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ اور ساتویں میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم اپنے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز 181رنز سے شکست دی ۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری اور نواں میچ آسٹریلیا کے خلاف کل جمعرات کو کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں