قومی بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 17 مارچ کو کھیلی جائے گی

پیر 27 فروری 2017 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 17 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آٹھ ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر مشتمل ہوگی۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کی خواہش مند ٹیمیں 5 مارچ تک اپنے نام رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں