رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

بدھ 22 مئی 2024 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے تاہم (شام/رات ) با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو ، جیکب آباد، دادو 49،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل 48، مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں