جیکب آباد پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی وزیر داخلہ بلوچستان پر دہشتگرد حملے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 28 اگست 2018 16:53

جیکب آباد پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی وزیر داخلہ بلوچستان پر دہشتگرد حملے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) جیکب آباد پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی وزیر داخلہ بلوچستان پر دہشتگرد حملے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار ٹی ٹی پسٹلبرآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد شوکت کھٹیان کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان پر دہشتگرد حملے میں ملوث ایک اشتہاری ملزم مہربان علی ولد فقیر بخش ہجوانی بگٹی کو ایس ایچ او RD-44 غلام مصطفیٰ ابڑو نے گشت کے دوران گرفتار کرلیا بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کیا ہے گرفتار ملزم وزیر داخلہ پر دہشتگرد حملے سمیت بلوچستان کے کئیمقدمات میں مطلوب تھا گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ RD 44 پر مندرجہ ذیل اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید ایک مقدمہ درج کردیا گیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں