جیکب آباد میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی، صارفین پریشان

جمعہ 2 فروری 2018 16:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) جیکب آباد میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی، صارفین پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گذشتہ کئی ماہ سے انٹرنیٹ سروس ناکارہ ہوچکی ہے ، انٹرنیٹ کی اسپیڈ بھی نہ ہونے کے برابر ہے 4ایم بی کے کنکشن پر 1ایم بی انٹرنیٹ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہیں ،شہریوں کی جانب سے پی ٹی سی ایل عملے کو کئی بار شکایات کی گئی مگر کوئی تدارک نہیں ہوا ، انٹرنیٹ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل کا عملہ من مانیاں کررہا ہے شکایت کا ازالہ نہیں کیا جارہا ،صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد میں انٹرنیٹ کی سروس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں