جیکب آباد ،ْبجلی کے شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر

جمعہ 24 فروری 2017 16:58

جیکب آباد ،ْبجلی کے شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء)بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ڈنگر محلہ کے ایک گھر میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیکب آبادکے ڈنگر محلہ میں کھیرج مل کے گھرمیں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر میں رکھا قیمتی سامان ،نقدی جل کرخاکستر ہوگئی آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کی مالیت تین لاکھ بتائی جاتی ہے اطلاع پر فائربریگیڈ نے پہنچ کر آگ بجھائی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں