جیکب آباد ،2بچے مبینہ طورپر اغواء ورثاء پریشان ،والدہ بیہوش ،موٹرسائیکل راستے سے برآمد

ہفتہ 1 اپریل 2017 16:11

جیکب آباد ،2بچے مبینہ طورپر اغواء ورثاء پریشان ،والدہ بیہوش ،موٹرسائیکل راستے سے برآمد
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء)جیکب آباد سے 2بچے مبینہ طورپر اغواء ورثاء پریشان والدہ بیہوش موٹرسائیکل راستے سے لاوارث حالت میں ملی ہے پولیس تفصیلات کے مطابق جیکب آبادسے چائے پینے کے لیے گھر سے نکلنے والے دوبچے مبینہ طورپر اغواء ہوگئے ہیں سیپکو ملازم آفتاب قریشی کا 15سالہ بیٹا عمر قریشی اور دوکاندار سعید سیال کا 12سالہ بیٹا اویس سیال جو آپس میں دوست تھے کل شام گھر سے موٹرسائیکل پر نکلے جو تاحال واپس نہیں لوٹے ورثاء کی جانب سے کافی تلاش کے بعد بچوں کے اغواء کا شبہ ظاہر کیاگیاہے لخت جگر کے لاپتہ ہونے پر گھروں میں کہرام مچاہواہے اوردونوں کی والدہ کو بیہوشی کے دورے پڑرہے ہیں دوبچوں کے مبینہ اغواء کی شہر کی سیاسی ،سماجی تنظیموں جماعت اسلامی کے اعجازمیمن،ہائیڈوریونین کے بابو حنیف لاشاری ،گسٹاکے ثناء اللہ اوستو ،یارمحمد لاشاری اوردیگر نے شدید مذمت کرتے ہوئے جلدبازیابی کا مطالبہ کیاہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر انچارج ایس ایچ اوتھانہ صدر طارق حسین جھلن نے بتایاکہ عمر قریشی صدر بازار اور اویس سیال تھرڈ فیملی لائین کا رہائشی ہے دونوں رات گھر سے بائی پاس کی طرف چائے پینے نکلے تھے جو واپس نہیں آئے ہیں ان کی موٹرسائیکل گزشتہ شب لاوارث حالت میں گل رائس مل کے قریب سے ملی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں