جیکب آباد:جیکب آبادمیں فٹ بالر سڑکو ں پر نکل آئے حکومتی مداخلت کے خلاف سخت نعریبازی

فٹ بال کے کھیل میں حکومتی مداخلت فوراًختم کی جائے، جس سے جیکب آباد سمیت پورے ملک میں فٹ بال جیسابہترین کھیل دن بدن زوال پذیر ہے،فٹ بال کے سینئر کھلاڑیوں کا موقف

پیر 22 مئی 2017 23:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) جیکب آبادمیں فٹ بالر سڑکو ں پر نکل آئے حکومتی مداخلت کے خلاف سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں فٹ بال کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے فٹ بال کے کوچ سہراب کھوسو،دین محمد بروہی،ظہور احمد،عبدالغنی جمالی،دلمراد لاشاری،عبدالغنی آریسر،فیض محمد کی قیادت میں فٹ بال کی بحالی کے لیے احتجاجی جلوس نکال کرشہر کے راستوں پر مارچ کیا فٹ بال کے کھلاڑی نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرناے کربیٹھ گئے اس موقع پران کاکہناتھاکہ جیکب آباد سمیت پورے ملک میں فٹ بال جیسابہترین کھیل دن بدن زوال پذیر ہوتاجارہاہے جس کا سبب فٹ بال کے کھیل میں حکومتی مداخلت ہے جو فوراًختم کی جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور فیفاکے قانون پر عمل کیاجائے اور حکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی فیفاسے متعلقہ باڈی کوفوراًبحال کرکے آئین پر عمل کریں فٹ بال کے فروغ کے لیے نچلی سطح سے ملکی سطح پرمقابلے کرائے جائیں تاکہ فٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں