جیکب آباد،تعلیم نہ ہونے سے بچیوں کی شادیاں کم عمر میں کی جاتی ہیں، اس حوالے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر

جمعرات 25 مئی 2017 22:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی شادیاں کم عمر میں کی جاتی ہیں، اس حوالے سے شعور بیدار کرنے اور آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔وجمعرات کو ڈائریکٹوریٹ وومین ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ جیکب آباد کے زیر اہتمام بچیوں کی کم عمری میں شادی کے متعلق اجلاس سے خطاب کررہیے تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں محکمے کی ڈائریکٹر خالدہ سومرو، بلدیہ کے وائس چیئرمین آصف علی مغیری، محکمہ سوشل ویلفئر کی میڈم زہرہ کھوسو، ایڈوکیٹ آسیہ پٹھان، میونسپل کمیٹی کی رکن مسمات نازاں، صحافی عبدالرحمان آفریدی، سماجی رہنما محمد جان اوڈھانو، گل بلیدی، ایڈوکیٹ شوکت سولنگی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں رمضان کے بعد کم عمری میں بچیوں کی شادی کے متعلق آگاہی دینے کے لیے دیہی علاقوں میں پروگرامز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو ضلع میں کم عمری میں شادی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں