محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے پر احتجاج

بدھ 12 جولائی 2017 23:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) آبادی کے عالمی دن پر جیکب آبادمیں محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین نے یوم سیاہ منایا سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق آبادی کے عالمی دن پر جیکب آبادمیں محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کی جانب سے یوم سیاہ منایاگیا میل موبیلائیزرزکو مستقل نہ کرنے اورملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کے خلاف 52ویں روزبھی احتجاجی جلوس نکال کر بشیر ابڑو،رجب گولو، جی ایم کھوکھر ،عمران میرانی ،عبدالخالق کیہر کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی مظاہرین نے مطالبات کے حق میں سخت نعریبازی کی مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19سال سے کانٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ابھی تک مستقل نہیں کیاگیا 2013میں سندھ اسمبلی میں بل پاس کرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیاگیا پی پی کا منشور روٹی ،کپڑا اورمکان ہے مگرافسوس ہے کہ سندھ حکومت پارٹی کے منشور کے خلاف کام کررہی ہے اگرہمیں جلد مستقل نہ کیاگیا تو 19جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں