جیکب آبادمیں جشن آزادی کا گلی گلی جشن منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں

پیر 14 اگست 2017 21:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) جیکب آبادمیں جشن آزادی کا گلی گلی جشن ریلیاں نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی گئی بچوں ،نوجوانوں نے گلی گلی اور محلے محلے میں آزادی کاجشن منایاگیا ہندوپنچائت کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں جنتاہال میں تقریب منعقد کی گئی بھگت ارجن داس ،صدرلعل چندسیتلانی ،شلو رام ،دیوآنندمندان ،سری چند بھاونانی سمیت ہندوبرادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی قومی گیتوں پر رقص کرکے شرکاء نے سبزہلالی پرچم لہرائے اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے قومی ترانہ بھی چلایاگیا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے عظمت تحفظ پاکستان ریلی امیر شہر اعجازمیمن ،محمد حنیف کھوسو،دیدارعلی کی قیادت میں نکالی گئی، بیرسٹر عمر سومروکی قیادت میں جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے شریف خان بلیدی سمیت عورتوں اور مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پی ٹی آئی یوتھ سندھ کے صدر سردار زادہ مولابخش سومرو کی قیادت میں احمد میاں سومرو سے جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء ملی نغموں پر رقص کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اورنعرے لگائے ،پاکستان سرزمین پارٹی کی جانب سے ظہیر جکھرانی کی قیادت میں پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی آل پاکستان مسلم لیگ کی ریلی ظفر علی مغل ،علی حسن جتوئی کی قیادت میں نکالی گئی جبکہ ڈائریکٹوریٹ وومین سینٹر میں بھی جشن آزادی کا انعقاد کیاگیا جس میں عورتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈائریکٹر خالدہ سومرو ،ایڈوکیٹ آسیہ پٹھان ،شوکت سولنگی ودیگرنے خطاب کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں