جیکب آباد، سیاسی اور انتخابی عمل میں اقلیتوں کی شمولیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 13 ستمبر 2017 22:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) سیاسی اور انتخابی عمل میں اقلیت کی شمولیت کے حوالے سے عورت فائونڈیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمان آفریدی ،اظہر گل سرکی،عبدالسمیع سومرو ،الیکشن آفس کے نصر اللہ سومرو ،میونسپل کمیٹی کے رکن قمربانو،کرشن سنگھ ،عورت فائونڈیشن کے ایڈوکیٹ جی ایم سومرو،طیب سومرو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اور سیاسی عمل سے دوری کی وجہ سے پاکستان میں اقلیتی برادری مسائل کا شکار ہے اقلیتی برادری کو منظم کرنے اور ان کی سیاست اور انتخابات میں بھرپور شرکت کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں اقلیت میں ہندو،سکھ،عیسائی،باگڑی اور دیگر شامل ہیں جیکب آباد میں بڑی تعداد میں ہندو برادری مقیم ہے جو انتخابی عمل میں بھرپور حصہ نہیں لیتی ووٹ کاسٹنگ انتہائی کم ہے باگڑی برادری کو آگاہی دی گئی ہے جس کے بعد اب باگڑی برادری کے لوگ اپنے بچوں کو پڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں اور شناختی کارڈ بھی بنوا رہے ہیں مقررین نے مزید کہا کہ اقلیتی نمائندوں کا انتخاب کا حق اقلیت کو دیا جائے تو مسائل حل ہونگے جو پارٹی کی بنیاد پر ڈائریکٹ اسمبلی کے رکن بنتے ہیں ان کو برادری کے مسائل کا احساس نہیں ہوتا وہ صرف مخصوص طبقے کے لئے کام کرتے ہیں اقلیتی برادری سیاسی اور انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لے تو ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں سیمینار میں تھرپارکر سے کشور کمار،لاڑکانہ سے سید جاوید شاہ،اے پی سی کے شعبان ابڑو،شاہد حسین جوادی،طارق رند،شاہ محمد لاشاری، سمیت مختلف تنظیموں کے رہنمائوں ،وکلاء،صحافیوں اوراقلیتی رہنمائوں نے شرکت کی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں