ٹھل ،سکول پر سول جج کا چھاپہ ،قبضہ کرنے کے الزام میں ہیڈ ماسٹر گرفتار، کیس داخل

منگل 19 ستمبر 2017 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)ٹھل کے اسکول پر سول جج کا چھاپہ اسکول پر قبضہ کرنے کے الزام میں ہیڈ ماسٹر گرفتار کیس داخل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل شہر کے ریاض چوک پر واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول واحد بخش سرکی پر سول جج فداحسین عباسی نے اچانک چھاپہ مارا تو اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے اسکول کے ایک کمرے میں غیر قانونی طور پرقبضہ کرکے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جس پر جج نے اے سیکشن پولیس کو کاروائی کا حکم دیا پولیس نے ہیڈماسٹر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ پولیس کمرے میں پڑے بسترے بھی اٹھا کر تھانے لے آئی اے سیکشن پولیس نے استاد شہمیر نو ناری کی مدعیت میں واقع کا کیس داخل کر لیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں