جیکب آباد،کرسمس کے دوسرے روز بھی تقریبات جاری، وکٹر نیوٹن میموریل چرچ اہتمام کیک کاٹاگیا

منگل 26 دسمبر 2017 21:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) جیکب آبادمیں کرسمس کے دوسرے روز بھی تقریب جاری، وکٹر نیوٹن میموریل چرچ اور کرسچن سوشل اپ لفٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وکٹر اسکول میں تقریب کاانعقاد،کیک کاٹاگیا مسیح برادری میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وکٹر نیوٹن میموریل چرچ اور کرسچن سوشل اپ لفٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وکٹر اسکول میں تقریب کاانعقاد،کیک کاٹاگیا مسیح برادری میں تحائف تقسیم کئے گئے،جس میں ایم پی اے سائرہ شہلیانی ،پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر میر راجہ خان جکھرانی ،ایم این اے سیل کے انچارج میر فہد جکھرانی ،تنظیم کے صدر برونر بی نیوٹن (ٹونی)پادری یونس ،پادری بین جومن ،پادری منیر ودیگر نے 15پائونڈ کا کیک کاٹا اس موقع پر مہمانوںنے مسیح برادری میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں