ْ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت بند کرے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،محمد میاں سومرو

منگل 13 فروری 2018 17:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرونے کہاہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت بند کرے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کے صدرعبدالرحمن آٖفریدی کی جانب سے دیے جانے والے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسلم ابڑو، بشیر احمد سومرو، محمد حسن پہنور ،انور سومرو،صحافی زاہد حسین رند، آصف علی بھٹی ،وسیم عباس،وکی وادھوانی،ذوالفقار اچکزئی عباس سومروودیگر موجود تھے تقریب میں عبدالرحمن آفریدی نے محمد میاںسومروکو سندھی ٹوپی اوراجرک کاتحفہ پیش کیا،،محمد میاں سومرونے کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آوازبلندکرتے رہیں گے ،کشمیری بھائیوں پر بہیمانہ ظلم کرکے بھارت ان کی آوازکو دبانہیں سکتا ،ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کا دفاع کریں گے ،انہوںنے کہاکہ جیکب آبادکی عوام شہر کو تباہ کرنے والوںکا احتساب کریں اور الیکشن میں ووٹ کے ذریعے اپناانتقام لیں شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے کے بجائے چھین لی گئی ہیں شہریوں کا دیرینہ خواب فراہمی آب کامسئلہ میگاپروجیکٹ دے کرحل کیا اسے بھی جان بوجھ کر تباہ کیاگیا آج شہریوںکو پینے کے پانی کی بوندبوند کے لیے ترسایاجارہاہے ،عوام کی فلاح وبہبودکے لیے جدوجہد کی ہے کرتارہوں گا جہاں بھی رہوں جیکب آبادکی عوام یاد آتی ہے ان کا احساس ہے میڈیا کوبھی چاہیے کہ شہری مسائل سمیت غلط کاموں کی نشاندہی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں