فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پلیٹ فارم پر دہشت گرد قرار دینے کی سازش کو نیٹو سپلائی بند کرکے ناکام بنایاجائے،ڈاکٹراے جی انصاری

منگل 13 مارچ 2018 18:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پلیٹ فارم پر دہشت گرد قرار دینے کی سازش کو نیٹو سپلائی بند کرکے ناکام بنایاجائی:ڈاکٹر اے جی انصاری تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے عظیم الشان اسلام زندہ باد کانفرنس ڈی سی چوک پر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جے یوآئی جیکب آباد ڈاکٹر اے جی انصاری نے قرار داد کے ذریعے کہاکہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پلیٹ فارم سے دہشت گرد ملک قراردینے کی سازش کو بند کیاجائے اور نیٹو کی سپلائی بند کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں شام،کشمیر،برما،سری لنکا،عراق،فلسطین،لبنان اوردیگر ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے مسلمانوں پرظلم ڈھانے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ سفارتی تعللقات کا ازسرنو جائزہ لے کر سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کیاجائے ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید کا کیس فوجی عدالت بھیج کر قاتلوں کو سزادی جائے بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ اوراضافی بل بھیجنا بند کیے جائیں مہنگائی اوربیروزگاری کا خاتمہ کیاجائے ہرماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کاکھیل بند کیاجائے سندھ میں پانی کی قلت اور ڈیموں سے پانی چوری کرنا روک کر سندھ کو حصے کاپانی دیاجائے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سزادی جائے سندھ میں کانٹرکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کیاجائے سندھ میں متنازعہ حلقہ بندیاں اور ووٹرلسٹوں میں تبدیلی کی سازش ختم کرکے انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنایاجائے سندھ میں ترقیاتی فنڈزمیں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں اورملوث افسران کو سزادی جائیسی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں بندکی جائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں