جیکب آباد، بینظیر آباد اسکیم کے نام پر دوسو گھر اور زرخیز زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف قومی امن کمیٹی کااحتجاجی مظاہرہ

سخت نعریبازی قبضہ مافیا نے کھڑی فصل بھی تباہ کردی ہے انصاف کیاجائے یہ زیادتی ہے ،راشد بلیدی

بدھ 21 مارچ 2018 22:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) بینظیر آباد اسکیم کے نام پر دوسو گھر اور زرخیز زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف قومی امن کمیٹی کااحتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی قبضہ مافیا نے کھڑی فصل بھی تباہ کردی ہے انصاف کیاجائے یہ زیادتی ہے :راشد بلیدی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے بائی پاس پر واقع قصبہ میر محمد بروہی میں 60ایکڑپر بینظیر آباد اسکیم کے نام پر مبینہ قبضے کے خلاف قومی امن کمیٹی کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ احسان عمرانی،راشد بلیدی،اصغرمغیری ،عبدالکریم جتوئی کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اورڈی سی چوک پر دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 60ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ مافیا قبضہ کرنا چاہتاہے اوریہ زمینیں غریبوں کی ہیں جو اس پرکھیتی باڑی کرکے اپنا گزرسفر کرتے ہیں اس علاقے میں 200گھربھی واقع ہیں جس کو مسمار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ زیادتی ہے خاموش نہیں بیٹھیں گے ضلعی افسران بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے کئی ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل ٹریکٹر کے ذریعے تباہ کی ڈی سی ملنے کوتیارنہیں دفتر کے سارے امور ایک معمولی ملازم چلارہاہے کوئی پرسان حال نہیں وزیراعلیٰ سندھ ،بلاول بھٹو زرداری شہید بی بی کے نام پر ہونے والی اس زیادتی کا نوٹس لیں احتجاج میں نیشنل پارٹی کے مختیاربلوچ ،شیعہ رہنماء شاہد جوادی نے بھی شرکت کی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں