جیکب آباد ،بجلی کی لوڈشیڈنگ بھوت بے قابو ہوگیا، شہری گرمی کے باعث نڈھال ہوگئے، کاروبار متاثر

جمعرات 12 اپریل 2018 23:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھوت بے قابو ہوگیا، شہری گرمی کے باعث نڈھال ہوگئے، کاروبار متاثر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شہر میں سیپکو کی جانب سے 12سے 14گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18سے 20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، بجلی کے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہے ایک جانب شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو نڈھال کردیا ہے اور کاروبار رندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں