سیپکو کا بقایاجات کی وصولی کیلئے جیکب آباد میں آپریشن

کروڑوں کی بقایاجات پر 22ٹرانسفارمر کی بجلی منقطع 16نادہندگان گرفتار

پیر 30 جولائی 2018 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) سیپکو کا بقایاجات کی وصولی کے لئے جیکب آباد میں آپریشن کروڑوں کی بقایاجات پر 22ٹرانسفارمر کی بجلی منقطع 16نادہندگان گرفتار تھانے میں لاکپ سیپکو ٹیم نے پانچ لاکھ وصولی کی تفصیلات کے مطابق چیف سیپکو سعید احمد ڈاوچ کے حکم پر اے ڈی اصغر چوہدری ،ایس ای لاڑکانہ مولاداد نیازی اور ایکسئین مختیار انصاری کی قیادت میں سیپکو ٹیم نے نادہندگان کے خلاف شہر میں آپریشن کیا سیپکو کی کوئٹہ روڈ قائد اعظم روڈ پر کاروائی کے دوران شہر میں خوف ہراس پھیل گیابقایاجات کی عدم ادائیگی پر شہر کے 22ٹرانسفامرس کے جمپر کاٹ دئے گئے جبکہ 16نادہندگان کوگرفتار کرکے سٹی پولیس کے حوالے کیا گیا کارروائی کے دوران سیپکو ٹیم نے پانچ لاکھ کی وصولی بھی کی اس سلسلے میں ایکسئین جیکب آباد مختیار انصاری نے بتایا کہ بقایاجات کے لئے کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا جن نادہند گان نے بل ادا کیا ہے انہیں آزاد کردیا گیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں