جیکب آباد،معذوروں کا انٹرویو لیکر نوکری نہ دینے پر احتجاج نعرے، دھرنا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 18:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) معذوروں کا انٹرویو لیکر نوکری نہ دینے پر احتجاج نعرے دہرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈس ایبل فاونڈیشن کی جانب سے شہید اللہ بخش پارک سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ شعبان منجھو،وزیر سومرو،مومن مگسی کی قیادت میں نکالا گیا جس میں قلندر بخش پہنور،آصف سیال ،ایاز دستی،جمیل بھیو،رحیم بخش لاشاری،اقبال سولنگی،منیر جمالی سیمت دیگر معذوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی معذوروں نے شہر کے راستوں پر مارچ کای اور نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہینچ کر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کی طرح جیکب آباد میں بھی فروری میں معذور کو ٹا کے تحت انٹرویو لئے گئے پر تاحال نوکری نہیں دی گھروں میں فاقہ کشی پر مجبور ہیںچیف جسٹس ،آرمی چیف اور دیگر بالا حکام نوٹیس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں